وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس ملک کے سابق حکام کے خلاف ایران کی طرف سے خطرات کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیانات کو مضحکہ خیز اور مکمل طور پر بے بنیاد الزام قرار دیا اور کہا: واضح رہے کہ اس طرح کے دعوے صرف امریکہ میں انتخاباتی ماحول بنانے کے لئے اور اس کے خاص سیاسی مقاصد ہيں اور اسی لئے یہ الزامات جواب دینے لائق بھی نہيں ہیں۔
کنعانی نے مزید کہا: خطے کی موجودہ سنگین صورتحال میں اس طرح کے جھوٹے دعوے ، فلسطین و لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے ارتکاب میں امریکہ کی طرف سے ساتھ دیئے جانے، مدد اور تعاون پر امریکی حکومت کی عالمی ذمہ داری کو کم نہيں کر سکتے اور عالمی رائے عامہ امریکی حکومت اور اس کے عہدہ داروں کو اس پیمانے پر انسانی المیہ کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف مضحکہ خیز ڈراموں سے ایرانی عوام کے خلاف جرائم پر قانونی چارہ جوئی کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہيں ہوگی اور وقت گزرنے سے بھی جرائم پیشہ لوگ مقدمہ سے بچ نہيں سکتے۔
آپ کا تبصرہ